تازہ ترین

پشاور:رمضان میں تعلیمی اداروں کےاوقات کارکا اعلامیہ جاری

 پشاور ( آوازچترال) ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کااعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز کے لیے صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے دن پرائمری اسکولز صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔ مڈل سے ہائر سیکنڈری تعلیمی اداروں کیلئے صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن مڈل سے ہائر سیکنڈری تعلیمی اداروں کیلئے صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک وقت مقرر ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button