تازہ ترینکاروبار

رمضان المبارک میں عوام کیلئے ریلیف، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد ( آوازچترال ) رمضان المبارک میں عوام کیلئے ریلیف، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے سے زائد کی کمی کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پٹرول 1 روپے 79 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 32 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 65 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی (اوگرا) نے پٹرولیم ڈویژن حکام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی تھی۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری موصول ہوئی ۔ اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی۔ سمری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی 15 دن کے لیے تجویر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔وزارت خزانہ نے یکم اپریل سے اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اوگرا کی سفارش پر وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں3 روپے فی لیٹر کمی کی۔ پٹرول 1روپے 55 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ 56 پیسے اور مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے35 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 8 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 79 روپے 86 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی گئی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button