تازہ ترین

تحصیل تورکہو…حالیہ مسلسل بارشوں کی وجۂ سے متاثرین میں ریلیف آئٹمز بھی تقسیم کئے۔

اپر چترال(ذکرذخمی سے) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے حالیہ مسلسل بارشوں کی وجۂ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے ساتھ امداد پہنچانے کے سلسلے میں سب تحصیل تورکہو کا دورہ کیا اور بارشوں کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور ساتھ ساتھ تمام نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہون نے متاثرین میں ریلیف آئٹمز بھی تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو جلد از جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے مفصل رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ نقصانات کے بابت متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جاسکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button