67

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات…..بروغل کو ملانے والی روڈ کی بحالی  کا جائزہ

اپر چترال(ذکرذخمی سے) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر امیر عبداللہ خان تحصیلدار موڑکہو/ تورکہو نے یارخون ویلی کا دورہ کیا اور بروغل کو ملانے والی روڈ کی بحالی  کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسماعیل خان سب انجنیئر سی اینڈ ڈبلیو بونی اور ایس،ایچ،او تھانہ یارخون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تحصیلدار صاحب نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ انجنیئر اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز سے تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ انہون نے لوگوں سے ملے اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال ہر وقت ان کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے پی ڈی ایم اے کو وادی بروغل کے لوگوں کے لئےبنیادی ضروریات کی فوری ترسیلی کے سلسلے میں خط بھی ارسال کیا ہے۔

Facebook Comments