تازہ ترین

تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

 اسلام اباد (آوازچترال )تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری، 19 اپریل سے نویں تا بارہویں جماعت تک کی کلاسز بحال ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلوں کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ اسکول و کالجز کو 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی اجازت ہوگی۔ 19 ‏اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ ‏پہلی سےچوتھی جبکہ چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سے ہوں گے۔ ‏ نوٹیفکیشن کے مطابق پریپ سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رہیں گی۔ جن کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگا، ان کلاسز کے بچے متبادل دنوں پر حاضر ہوں گے، ایس اوپیزکاخیال رکھا ‏جائے گا، اسکولوں اورکالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہےگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کی وجہ سے گزشتہ ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر کرونا کی تیسری لہر سے سب سے زیاہد متاثر ہونے والے اضلاع میں اپریل کے آغاز تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 6 اپریل کو ہوئے اجلاس میں کرونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 6 اپریل کے اجلاس میں ہی فیصلہ کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے تحت 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل سے کھول دیے جائیں گے، اب اسی فیصلے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button