67

معروف صحافی ضیاء شاہد کی وفات پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

چترال (نمائندہ آوازچترال  ) خبریں گروپ آف نیوز پیپرکے مالک اور ملک کے معروف صحافی ضیاء شاہد کی وفات پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوئی جس میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گئی اور ان کے وفات کو المناک اور میڈیا کی دنیا میں ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیا گیا۔ پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ ضیاء شاہد نے آزادی صحافت کے لئے جو قربانیاں دی اور جرنلزم کی جہت کا تعین کرنے میں جو کردار ادا کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ اجلاس میں مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Facebook Comments