تازہ ترین

​​​​​​​رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان

لاہور ( آوازچترال )رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گندم کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ صوم 120 روپے فی کس ہوگا۔ جان بوجھ کرروزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا ہے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا لازمی ہے۔ اہلسنت مکتبہ فکر کے مطابق اس سال صدقہ فطر و فدیہ صوم گندم کے حساب سے 120 روپے فی کس ہے۔ اسی طرح جو استعمال کرنیوالوں کو 300 روپے، کھجور کے حساب سے 800 روپے، کشمش کے حساب سے 1600 روپے اور منقہ کے حساب سے 3 ہزار روپے ہوگا۔ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 3600 روپے، جو کے مطابق 9 ہزار روپے، کھجورکے حساب سے 24 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 48 ہزار روپے اورمنقہ کے حساب سے 90 ہزار روپے اداکرنا ہوگا۔ جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹرراغب نعیمی نے بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ 60 مساکین کے کفارہ صوم رقم گندم کے حساب سے 7200 روپے ہے۔ جو کے حساب سے 18 ہزار، کھجورکے حساب سے 48 ہزار،کشمش کے حساب سے 96 ہزار روپے ہے۔ علما کرام کا کہنا ہے پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم ادا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button