بے قصور ہوں،حکومت کو میرے جہاز بارے غلط رپورٹ دی گئی۔ جہانگیر ترین
لاہور ( آوازچترال ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کردی ہے، اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔