اپر چترال(ذاکر محمد زخمی سے) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر کورونا وائرس کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مختلف کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹرز، اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورونا SOPsپر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ انہوں نے لوگوں کو سمجھایا کہ جب تک جان ہے تو جہان ہے لہذا ماسک کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائیں، رش والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں، آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور سنیٹائزر کے استعمال کو اپنے روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذید برآں انہوں نے رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں اشیاء خوردنوش کی دستیابی اور نرخوں کا بھی جائزہ لیا۔
Facebook Comments