تازہ ترین
ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے سپرد کرنے کا معاملہ
پشاور ( آوازچترال ) وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے زریعے آرڈیننس کی منظوری دی،ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، حکومت کا ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ، سابقہ تمام سربراہان نے ماضی میں ایسی کوششوں کی مخالفت کی. صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دینگے، آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے، آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہوگی، ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی 4 سال کے لئے ہوگی،چیئرمین اور ممبران مزید ایک ٹرم اور لے سکیں گے
Facebook Comments