تازہ ترین
جہانگیر ترین اڑان بھرنے کو تیار
کراچی ( آوازچترال) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد نہ بزدار رہے گا اور نہ نیازی ہوگا۔
Facebook Comments