تازہ ترین

پاکستان میں شیعہ اسماعیلی مسلم  کمیونیٹی نے ماحولیاتی تحفظ کے مقصد سے شجرکاری  کی مہم

بونی ( آوازچترال)بونی اپر چترال میں  4 اپریل 2021ء کو پاکستان میں شیعہ اسماعیلی مسلم  کمیونیٹی نے ماحولیاتی تحفظ کے مقصد سے شجرکاری  کی مہم “درخت سے حیات”  کاآغاز کیا۔ یہ اقدام اسماعیلی CIVIC کا حصہ ہے ، جو ایک عالمی پروگرام  ہے۔ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر میں شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونیٹی جن معاشروں میں وہ رہتے ہیں ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انسانیت کی خدمت کے لئے متحد ہوئی ہے۔   پاکستان میں ، اسماعیلی  CIVICکے تحت 2021 کا  تھیم ماحول کی حفاظت منتخب کیا گیا ہے۔

آغاخان کونسل برائےاپر چترال میں کمیونیٹی کے رضاکاروں نے صنوبر اور خوبانی کے پودے لگائے۔ افتتاحی تقریب میں   لفٹنٹ کرنل محمد الیاس  ونگ کمانڈر 141مستوج ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال ذولفقار الملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مسٹر محی الدین ، امتیازعالم ،صدر، ریجنل کونسل اپر چترال ، نگہت پروین،  پرنسپل گورنمٹ گرلز ڈگری کالج بونی ، غلام ربانی، خطیب جامع مسجد بونی ، اے کے ڈی این کی قیادت، اسماعیلی والنئیرر ، کونسل کے عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اسماعیلی سوک کے مشن ’’درخت سے حیات‘‘  کو آگے بڑھاتے ہوئے امتیاز عالم ، صدر ، آغاخان کونسل برائے اپر چترال نے کہا کہ اپر چترال ریجن میں 80,000 پودے لگائیں

جائیں گے۔ تقریب سے بات کرتے ہوئے  مہمان خصوصی لفٹنٹ کرنل محمد الیاس ونگ کمانڈر 141 مستوج نے کہا: “شجر کاری ہی اس حدت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ ایسی صورت میں اسماعیلی کونسل برائے اپر چترال کی جانب کے اسماعیلی سوکس کے زیر اہتمام شجر کاری اس خطرے سے بروقت نمٹنے میں معاون ثابت ہوگی ۔شجر کاری علاقے میں آنے والے مختلف قدرتی آفات جیسا کہ سیلابوں اور زمین کے ٹوٹ پھوٹ کو روکنے میں مددگار ہوگی ۔ اور اس سلسلے میں آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے ۔ “ صدر مجلس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال ذوالفقار الملک نے اپنی خطاب میں کہا کہ : ” شجر کاری تو ہر سال میں ہورہی ہے مگر ان کی حفاظت اور وقتا فوقتا انہیں پانی دینے سے ہی یہ مہم کامیاب ہوگا۔ محکمہ تعلیم اپر چترال  ریجنل کونسل اپر چترال کے شجر کاری مہم میں اپنی جانب سے بھر پور تعاون جاری رکھے گا ۔” خطیب جامع مسجد بونی اپر چترال مولانا غلام ربانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :  ” قدرتی ماحول کے لئے درخت پھیپڑوں کی مانند ہے جس طرح پھیپڑے جسم کے لئے اکسیجن فراہم کررہے ہیں اسی طرح درخت قدرتی ماحول کے لئے اکسیجن فراہم کررہے ہوتے ہیں۔” ماحولیاتی رسک انڈیکس 2020 ، جرمنی واچ ، جو ایک پائیدار ترقی کی وکالت کرنے والا گروپ  ہے،کے مطابق ، پاکستان اپنے جغرافیائی ماحول کی وجہ سے گذشتہ 20 سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران، اسماعیلی مسلم کمیونیٹی کے انچاسویں مورثی امام ہز ہائنس دی  آغا خان نے، دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔ صحت، تعلیم، ثقافتی احیاء اور معاشی اختیار کے شعبوں میں انہوں نے متاثر کن عمدگی اور حالات زندگی بہتر بنانے اور دنیا کے بعض انتہائی دور دراز اور مسائل کا شکار علاقوں میں مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی کوشش اسماعیلی مسلم کمیونیٹی کی شہری مشغولیت اور ذمہ دار شہری کی اخلاقیات کی عکاسی کرتی ہے ، جو اسلام کی بنیادی خدمت ، امن ، ہمدردی اور کمزوروں کی دیکھ بھال کے اقدار کی مثال ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button