تازہ ترین

پاکستان نے بھی کورونا ویکسین تیار کر لی، پہلے ٹرائل کی اجازت بھی مل گئی

لاہور (  آوازچترال) پاکستان نے بھی کورونا ویکسین تیار کر لی، حکومت نے پہلے مرحلے کیلئے جانوروں پر ٹرائل کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سائنسدانوں نے بھی وہ کر دکھایا جو ابھی تک ہمسایہ ممالک بھی نہ کر سکے، لاہور کی ایک یونیورسٹی نے بڑی کامیابی سے کورونا ویکسین تیار کرلی ہے، جس کی حکومت نے جانوروں پر ٹرائل کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزمیں کوروناویکسین یونیورسٹی کی مائیکروبیالوجی لیب میں تیارکی جارہی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ماہرین6 ماہ سےکورونا ویکسین کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں، ٹرائل کے لیے حکومت کی اجازت کے منتظر تھے جواب مل گئی ہے۔ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کو جانوروں پر ٹرائل کی اجازت دی ہے، جانوروں پرٹرائل کی کامیابی کے بعدکلینیکل ٹرائل کیاجائےگا۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے مطابق کوروناویکسین یونیورسٹی کی مائیکروبیالوجی لیب میں تیارکی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز تیزی سے بھر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کیاجا رہا ہے اور عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ حکومت نے بوڑھے افراد کو کوروناویکسین لگانے کی بھی اجازت دی ہے۔ دوسری طرف چھوٹے بچوں میں کورونا کی تشخیص کورونا وائرس کی تیسری لہر میں ہو رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں کورونا کی صورتحال اور بڑھتے ہوئے کوروناکیسز کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں بھی یہی صورتحال ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کے جن ممالک کے ساتھ ہم کورونا ویکسین کے معاہدے کیے تھے، ان کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہو رہے، البتہ ہمسایہ ملک چین کی جانب سے پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین مہیا کی جا رہی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ملک میں کورونا کی تیسری خطرناک لہر کی صورتحال میں ملک میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے۔ اگر پاکستان اپنی کورونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اِس سے ملک میں کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button