قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا اجلاس: مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے-وزیراعظم
اسلام آباد ( آوازچترال ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ختم اجلاس میں ملک میں کورونا کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم کی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے کہنا تھا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، ایس او پیز میں غفلت نہ برتی جائے،سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی. وزیراعظم ںے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے،مکمل لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا، ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے،کرونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ویکسین کی خریداری ہر وزیر اعظم کو بریفننگ،وزیراعظم کی ویکسینیشن کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت وزیراعظم ںے ہدایت کی کہ انتظامی مشینری ایس او پیز پر پابندی ہر یقینی بنائے۔ کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔