تازہ ترینصحت

خیبرپختونخوا :تین بڑے ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے

پشاور(آوازچترال رپورٹ )خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ،پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کی گنجائش صرف 17فیصد رہ گئی ،83فیصد ہسپتالوں کے بیڈ مریضوں سے بھر گئے ،تشویشناک صورتحال میں عوام سے گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔   میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبرپختونخواہ کےسب سے بڑے شہر پشاور کے تینوں بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی میں مریضوں کے داخلے کی گنجائش ختم ہونے کے قریب تر پہنچ گئی ہے اور تینوں ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئےمختص83 فیصدبیڈبھرگئے،پشاورکے تینوں بڑے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا دباو بڑھ گیا جس کے باعث حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیں ،تمام لوگ احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button