تازہ ترین

اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں یوم استحکام پاکستان بڑی دھوم دھام سے منایا گیا

اپر چترال( آوازچترال رپورٹ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں یوم استحکام پاکستان بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پرچم کشائی کی ایک تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقدہوئی۔ اس پروگرام کا مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال جبکہ صدر محفل اے ڈی او زنانہ رحمت علی تھے۔ اس کے علاؤہ اس پروگرام میں ضلع اپر چترال کے تمام ادارہ جات کے سربراہان، اساتذہ کرام، طلباء وطالبات اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ مارچ پاس کے

فرائض گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے طلباء نے سرانجام دی۔ تلاوت، نعت رسول مقبول، تقاریر اور ملی نغمے کا اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی، گورنمنٹ ہائی سکول بونی اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوی کے طلباء وطالبات نے سرانجام دی۔ دوران تقریب کوروناایس او پیزکو یقینی بنایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال نے اپنے پیغام میں لوگوں کو اپنے ملک کے ساتھ محبت و وفاداری کرنے اور ہمیشہ اپنے پیارے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور خوشحالی کے لئے کوشاں رہنے کی تلقین کی۔ آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی نے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیےاور اپنے پیارے ملک پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کے اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور اس طرح یہ سادہ اور پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button