تازہ ترینصحت

این سی او سی اجلاس:کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابندیاں سخت کرنے کا متفقہ فیصلہ

 لاہور( آوازچترال رپورٹ )  وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت. ‏این سی او سی کے مطابق اجلاس میں مُلک بھر میں جاری کورونا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار،اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابندیاں سخت کرنے کا متفقہ فیصلہ،8% سے زائد مثبت شرح والے ضلعوں اور شہروں میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ،8% سے کم شرح والے شہروں میں پہلے سے نافز پابندیوں پر ہی عمل درآمد جاری رکھا جائے گا.بڑے پیمانے پر سخت ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،ایمرجنسیز کے علاوہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ،تمام اقسام کے ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ،آؤٹ ڈور کھانوں پر رات 10 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی. ‏این سی او سی کے مطابق تمام قسم کی تجارتی سرگرمیوں کو 8 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،ہفتے میں دو روز کو بطور سیف ڈے رکھا جائے گا، 300 سے زائد افراد کے اجتماع کی سخت ایس او پیز کے تحت ہی اجازت ہوگی،تمام قسم کی انڈور سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کر دی گئی. ‏این سی او سی کے مطابق سینماز اور مزارات کی پابندی برقرار رہے گی،300 افراد تک آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز کے تحت اجازت، پبلک پارکس پر مکمل پابندی عائد, جاگنگ ٹریک پر جانے کی اجازت ہوگی،تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی،انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد کیپیسٹی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت،ریلوے سروسز 70 فیصد سواریوں کے ساتھ فنکشن کرسکیں گی.ماسک پہننے کے حوالے سے تمام صوبے سخت حکمت عملی اپنانے کے مجاز ہونگے.عدالتوں میں سائلین کی تعداد کو کم سے کم رکھنے کا فیصلہ. ‏این سی او سی کے مطابق گلگت, آزاد کشمیر سمیت تمام سیاحتی مقامات پر بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کا فیصلہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کو ماس میڈیا کوریج دینے کا فیصلہ،فیصلوں کا اطلاق 11 اپریل تک نافز العمل ہوگا،فیصلوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس 7 اپریل کو کیا جائے گا،تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے فیصلہ 24 مارچ کے اجلاس میں ہوگا. ‏این سی او سی کے مطابق شادی کی آوٹ ڈور تقریبات کے لیے بھی صرف 2 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، ‏بند مقامات پر ہونیوالےتمام ثقافتی، موسیقی اورمذہبی اجتماعات پرپابندی ہوگی.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button