وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاریاں
لاہور( آوازچترال رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال طیارے کو تبدیل کرکے نیا ہیلی کاپٹرخریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر اور فلائنگ ونگ کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔ونگ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو استعمال شدہ اور نئےہیلی کاپٹر کی خریداری پر سفارشات بھی دیں گئیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کی جانب سے طیارے کی خریداری پر پیش کی گئیں تجاویز پر باقاعدہ طیارے کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔عثمان بزدار کو آگاہ کیا گیا کہ دو کمپنیوں سے طیارے کی خریداری پر بڈ بھی طلب کرلی گئی ہے جس میں فرانس کی ایم ایس ڈیسلاٹ اور امریکی ایم ایس ٹیکسٹرون شامل ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے نئے طیارے کی خریداری کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر کو طیارے کی خریداری پر قیمت کا تعین کریں گے۔قیمت کے تعین کرنے کی بھی ہدایات کیں ہیں جس میں نئے اور استعمال شدہ طیارے کے حوالے قیمت طے ہو گی۔ طیارے کی خریداری کے لیے قیمت پر الگ سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا جائے گا۔