پشاور ( آوازچترال )پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، محکمہ صحت نے پیرامیڈیکل کے اپ گریڈیشن کے مطالبات مان لئے، گریڈ 12 ملازمین رواں ماہ گریڈ 14 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا. ایسوسی ایشن صدر روئیدار شاہ نے کہا کہ گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں پروموشن اگلے ماہ اعلامیہ جاری کردیا جائے گا، گاوی ملازمین کو بھی ایک سال کی تنخواہ ریلیز کرنے کی احکامات جاری کردی گئی، پیرامیڈیکل سٹاف کےلئے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں سربراہ بھی پیرا میڈیکل سٹاف کا فیصلہ بھی حکومت نے مان لیا ہے۔
Facebook Comments