تازہ ترین

چترال….. محکمہ سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن اورویمن ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام دارالامان کا افتتاح

چترال ( آوازچترال)عالمی یوم نسواں کے سلسلے میں چترال میں منعقدہ ایک تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن اورویمن ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام دارالامان کا افتتاح کیا گیا جبکہ ایک اور تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسرلویر چترال سونیہ شمروز خان نے خواتین کو درپیش مسائل معلوم کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ دنین لشٹ میں واقع دارلامان کا باضابطہ افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان اور ایڈیشنل ڈی سی لویر چترال حیات شاہ نے فیتہ کاٹ کر کیاجبکہ اے ڈی سی (ریلیف) عبدالولی خان اور محکمہ سرکاری محکمہ جات اور این جی اوز کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔ڈی پی او اور اے ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہاکہ چترال میں دارالامان کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی جہاں مختلف مسائل سے دوچار خواتین کو پناہ مل سکے اور جہاں انہیں ایک بہتر ماحول میں رہنے کے لئے میسر ہو۔ انہوں

نے اس اُمید کا اظہار کیاکہ خواتین کے لئے اس سہولت کی فراہمی کے ساتھ خواتین کی خودکشیوں میں کمی آئے گی کیونکہ مسائل سے گھیرے ہوئے خواتین کو کوئی جائے پناہ نہ ملنے پر خود کشی کرنے پرمجبور ہوتے تھے۔انہوں نے کہاکہ عالمی یوم نسوان کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے یہ چترالی خواتین کے لئے ایک گرانقدر تحفہ ہے۔ ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ نصرت جبین نے کہاکہ اس دارالامان میں چالیس خواتیں کو بیک وقت ٹھہرانے کی گنجائش موجود ہوگی جس سے اپر چترال کے ضلعے سے تعلق رکھنے والے خواتین کو بھی گنجائش ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ دارالامان میں مفت قیام وطعام کے علاوہ ان کی تعلیم وتربیت، نفسیاتی کونسلنگ اور تفریح کے لئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ نفسیاتی الجھنوں سے آزاد ہوکر معاشرے کا بہتر حصہ بن کر یہاں سے نکل سکیں۔ انہوں نے کہاکہ دارالامان کے روزمرہ امور کو چلانے اور بہتر انتظام کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس کے باقاعدگی سے اجلاس ہوتے رہیں گے جبکہ ایس اوپیز پہلے ہی بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ صوبائی حکومت کا اے ڈی پی اسکیم ہے۔ دارلامان کے پراجیکٹ منیجر اسیہ اجمل نے خطاب کیا۔ بعدازاں بلچ میں واقع ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں اس دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیاجس میں لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل مس کیری مہمان خصوصی تھی جبکہ کھلی کچہری میں ضلعے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے خواتین نے اپنے مسائل بیان کئے جن میں بعض کے حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری ہوئے۔ ڈی پی او نے اپنے خطاب میں کہاکہ خواتین پہلے کے مقابلے میں با اختیار بن گئی ہیں جوکہ اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہیں اور آئی جی پی خیبر پختونخوا کا یہی مشن ہے کہ خواتین کو بااختیار بنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے ہر سرکل میں ویمن ڈیسک اور ویلکم سپورٹ سنٹرز کا قیام عمل میں لائے گئے ہیں جہاں خواتین اپنے مسائل خاتون اہلکاروں کے سامنے بیان کرسکتی ہیں جبکہ فون نمبر 15پر بھی خواتین اپنے شکایات اندراج کرواسکتی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button