71

پی ٹی آئی کے 23 ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں‘ لیگ ن کادعویٰ

لاہور (آوازچترال )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ(ن)کے نائب صدر حمزہ شہبازنے حکومت کے خلاف احتجاج اور پارلیمانی پیش قدمی سے متعلق تمام فیصلے پلیٹ فارم سے کرنے پر اتفاق کر لیا۔ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ایک نئی پیشکش کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 23 ایم این ایز نے وعدہ کیا ہے کہ اگر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ساتھ دیں گے۔ اس پیشکش کی حمزہ شہباز نے بھی تصدیق کی۔  چیئرمین پیپلز پارٹی نے پوچھا کہ ان ایم این ایز کا تعلق کس صوبے سے ہے؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ تمام اراکین قومی اسمبلی کا تعلق پنجاب سے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر حکومتی ایم این ایز ساتھ ہیں تو تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔  اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تحریک عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہے۔

Facebook Comments