86

جماعت اسلامی نہ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں نہ حکومت کا، آج نوکریاں ہر ضلعے میں برائے فروخت ہیں..عبدالاکبرچترالی

اسلام آباد(آوازچترال )جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس حال تک پہنچانے کی زمہ دار پیپلزپارٹی(ن) لیگ اور پی ٹی آئی ہے،انہوں نے کہا جماعت اسلامی نہ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں نہ حکومت کا، ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حال تک پہنچانے میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا کردار ہے آج ہم نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے سینیٹ کے انتخاب میں وزیر اعظم نے مجھے آفر کی وزیر اعظم نے نمائندے کے ذریعہ پیغام دیا جہاں کہیں گے ملاقات کرنے آوں گا مجھے ترقیاتی فنڈ دینے کا کہا گیا میں نے کہا آپ جھوٹ بول رہے ہیں اور یہ رشوت ہے میں نے کہا کہٓ اپکو براہ راست عوام کے پاس جانا چاہے تھا آپ کے لوگ بک گئے آپ ان لوٹوں سے کیسے اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں آج اپوزیشن کو بھی ایوان میں آنا چاہے تھا انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو مہنگائی اور افرط زر کی وجہ سے ووٹ نہیں دے رہے پاکستان میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا آج نوکریاں ہر ضلعے میں برائے فروخت ہیں

Facebook Comments