تازہ ترینصحت

ہماری پوری ٹیم محنت اورلگن سے کام کررہی ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں میں معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں…معراج الدین

چترال( آوازچترال)چیف ایگزیکٹوآفیسرآغاخان ہیلتھ سروس پاکستان ندیم حسین عباس نے گذشتہ روزمدک لشٹ کے مقام پرعمائدین علاقہ،اسماعیلی کونسل کے اہلکاروں اورہیلتھ سنٹر کے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ اے کے ایچ ایس پی ایک غیرمنافع بخش ادارہ کی حیثیت سے کمیوٹنی کوصحت کی دیکھ بھال سے متعلق اپنی باکفایت خدمات فراہم کررہی ہے اورمشکل معاشی حالت کے باوجود عام لوگوں کادکھ دردبانٹنے کے لئے درددل کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چترال کے پسماندگی اوردورافتادہ علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کررہے ہیں۔گورنمنٹ سیکٹرمیں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے لیے کاسی پراجیکٹ کے زیراہتمام تربیتی کورسوں کو مرحلہ وار سلسلہ شروع کیاہے تاکہ بنیادی صحت کے مراکز صحت کے رسمی نظام اور کمیونٹی کے درمیان رابطہ کاری میں بہتری آسکیں۔ عوامی مطالبات پرسی ای او ندیم حسین عباس نے کہاکہ مدک لشٹ ہیلتھ سنٹرمیں جدیدلیبارٹری ، الٹرساون اوردیگرسہولیات فراہم کرنے پرغورکیاجائے گا۔
صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈ معراج الدین کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان ملک کے مختلف علاقوں میں صحت کے حوالے سے خدمات کے فراہمی اور ان کا تسلسل برقرار رکھنے کے عمل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مصروفِ عمل ہے۔ہماری پوری ٹیم محنت اورلگن سے کام کررہی ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں میں معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ہراول دستہ بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے ای ہیلتھ سسٹم شروع کی ہے جو بہت حد تک ممدومعاون ثابت ہوسکتاہے ۔ آغاخان ہسپتال کراچی اورگلگت شہرمیں بیٹھاڈاکٹر دورافتادہ علاقے میں تعینات نرسزکی مددسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے متعدد امراض اورمشکلات میں مبتلامریضوں کاعلاج کرسکتاہے ۔ای ہیلتھ امراض کی تشخیص اورمشاورت کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے پھیلاوکوروکنے اورمریضوں کی معلومات کوموثراندازمیں انتظام کے لئے بھی استعمال کیاجاسکتاہے اورمعیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک آسان اورفوری رسائی فراہم کی جائےگی ۔انہوں نے کہاکہ کاسی پراجیکٹ کی مالی معاونت سے لیڈی ہیلتھ سپروائزر،ہیلتھ ورکر،ایل ایچ وی محکمہ صحت کے دیگراسٹاف کے لئے مختلف موضوعات پرورکشاپس ،سمیناراوردوسرے پروگرامات کاانعقادکیاجاتاہے اورہیلتھ سے متعلق بنیادی سامان بھی فراہم کرتے ہیں ۔بعد میں اے کے ایچ ایس پی چترال کے زیرنگرانی کام کرنے والے کاسی پراجیکٹ جو ماں اوربچے کی صحت ، غذائی کمزوری ،متوازن غذا اور اسکی اہمیت کے حوالےسے چترال کے مختلف علاقوں میں کا م کررہی ہیں تمام سرگرمیوں کاجائزہ لیتے ہوکارکردگی کوتسلی بخش قراردیا ۔پروگرام منیجرکاسی پراجیکٹ نگار علی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کاسی پراجیکٹ کے تحت ماں اور بچے کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی پروگرام شروع کی ہے ۔ ماں اوربچے کی صحت، بچے کی غذا، رویے میں تبدیلی، تولیدی صحت کے لیے مشاورت، بچے کی ابتدائی نشو و نما اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عملی اقدامات کیاجائے گا۔صحت کے شعبہ میں حقیقی طور پر تبدیلی کیلئے آگہی اور مناسب کونسلنگ کے ساتھ ساتھ بنیادی طورپروالدین کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button