تازہ ترین

چترال بائیکر کلب کا نوجوان موٹر سائیکلسٹ نے ہزارو ں میل کا سفر طے کرکے کوئیٹہ چمن بارڈر پہنچ گیا۔

چترال(شہریار بیگ سے) چترال بائیکر کلب کا نوجوان موٹر سائیکلسٹ اکرام اللہ نے ہزارو ں میل کا سفر طے کرکے کوئیٹہ چمن بارڈر پہنچ گیا۔جس کا مقصد چترال کی سافٹ امیچ کو اجاگر کرناچترال میں سیاحت کو فروع دینا اورپاکستان کے چاروں صوبوں کے کلچر کا مشاہدہ کرنا ہے۔نوجوان اکرام اللہ نے تقریبا” دس روز قبل اپنی ہیوی بائیک پر چترال سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔راستے میں سوات کے چار دیگر بائیکرز بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے جنہوں نے GT روڈ کے زریعے صوبہ خیبر پختونخواہ۔پنجاب۔سندھ کے کئی علاقوں سے ہوتے ہوئے حیدر آباد اور کراچی پہنچے جہان بائیکرز نے ان کا استقبال کیا اور ان کے گروپ میں شامل ہوئے۔بائیکرز کا یہ قافلہ اگلی منزل صوبہ بلوچستان کی طرف روانہ ہوئے۔بائیکرز نے گوارد کوئیٹہ سے ہوتے ہوئے چمن بارڈر پہنچ گئے۔جہان ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔بائیکرز کا قافلہ جہان سے گزرتا تھا مقامی لوگوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button