تازہ ترین

ووٹ دے دیں تو سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے پر معاف کردوں گا‘ وزیر اعظم کی اپنے بکے ہوئے ارکان کو بڑی پیشکش

اسلام آباد ( آوازچترال)  وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ طور پر پیسے لے کر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو  سینیٹ میں ووٹ ڈالنے والے اپنے ارکان کیلئے کل اعتماد کا ووٹ دینے کی صورت میں عام معافی کا اعلان کردیا ۔ نجی ٹی وی سما نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے ان تمام ان ارکان جن پر شک تھا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی  کو ووٹ دیا ہے ، کیلئے مشروط معافی کا اعلان کیا ہے۔   اجلاس میں کہا گیا کہ جو ہوگیا وہ پہلے ہوگیا، اگر کسی سے غلطی ہوئی ہے اور کل وہ ہمیں ووٹ دے گا تو پھر کوئی انکوائری نہیں کریں گے، ہم آپ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ ہم نے بہت سی اہم چیزیں سوچی ہوئی ہیں جو آپ کی مدد سے کریں گے، اس لیے پرانی غلطیوں  کو نہ آپ چھیڑیں اور نہ ہی ہم چھیڑیں گے۔ اجلاس کے دوران ارکان کو ایک لیٹر بھی  دیا گیا  جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر کل کسی رکن نے اعتماد کا ووٹ نہ دیا تو وہ ڈی سیٹ ہوجائے گا۔ ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل ساڑھے 11 بجے سے پہلے ایوان میں پہنچ جائیں ، اگر ایک بار اسمبلی کے دروازے بند ہوگئے تو پھر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بعد جو نہیں آئے گا اس کی رکنیت ختم ہوجائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button