تازہ ترین

آصف زرداری وزیراعظم پاکستان ہوں گے،عمران خان اپوزیشن لیڈر تک نہیں بن پائیں گے

اسلام آباد ( آوازچترال) ہائے،بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے۔۔۔اگر ایسا ہو جاتا ہے جیسا بتایا جا رہاہے تو وزیراعظم عمران خان اپنے ناخنوں کو چباتے رہ جائیں گے کہ کن لوگوں کے مشورے پر انہوں نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔جتنی آسانی اور ببانگ دہل عمران خان صاحب نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا اتنا آسان یہ معاملہ ہے نہیں کیونکہ جب عملی طور پر میدان میں اترتے ہیں تو صاف شیشے بھی دھندلے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ آج کے روز ہونے والے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان کے آمدہ وزیراعظم آصف علی زرداری ہوں گے۔جس طرح کا جوڑ توڑ جاری ہے اور پی ٹی آئی میں موجود پی ڈی ایم گروپ لابنگ کررہا ہے اس کے مطابق مبینہ طور پر عمران خان صاحب اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو جائیں گے اور یہ عمران خان صاحب نے جو نعرہ لگایا ہے کہ وہ اپوزیشن کے بینچ پر جا کر بیٹھ جائیں گے تو ایسابھی نہیں ہو گا کیونکہ خبر یہ ہے کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ حکومت میں آئیں گے اور کچھ لوگ اپوزیشن میں ہی رہیں گے اور عمران خان صاحب کو حزب اختلاف کی جگہ بھی نہیں ملے گی اور انہیں کہیں پیچھے بینچوں پر بٹھایا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو یہ کہا ہے کہ میں ان سولہ سترہ لوگوں کو معاف کر دیتا ہوں جنہوں نے پیسے لے کر ووٹ بیچا تو یہ غلطی کی ہے کیونکہ انہوں نے پہلے پیسے لے کر سینیٹ کا ووٹ بیچااور اب ہاتھ اٹھا کر عمران خان صاحب کو وزیراعظم بنوائیں گے اور پھر چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی پیسا بنائیں گے کیونکہ وہ چناؤ بھی خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہو گا۔ ڈکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق 18سے 22 ارکان اسمبلی اس وقت تک غائب ہیں کہ جن کے فون بند جا رہے ہیں اور ان کا کوئی اتا پتا نہیں۔جبکہ مزید دو درجن کے قریب لوگ بھی بغاوت کرنے کا سوچ رہے ہیں۔تاہم نتیجہ کیا نکلتا ہے وہ آج کلیئر ہو جائے گا کہ عمران خان صاحب اعتماد کا ووٹ لے کر سرخرو ہوتے ہیں یاپھر قصہ پارینہ بن جاتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button