تازہ ترین

ممبر قومی اسمبلی کے ممبر صلاح الدین ایوبی کی مبینہ 14سالہ لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین

 پشاور ( آوازچترال ) ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کی مبینہ 14سالہ لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین، خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کو چترال پولیس کی رپورٹ جاری۔ چترال پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر اٹھارہ سال ہے، لڑکی کے والد نے پولیس کو لڑکی کا شناختی کارڈ اور نکاح نامہ پیش کردیا، نکاح چترال میں نہیں بلکہ پشاور کینٹ میں منعقد ہوا، لڑکی کے والد کے مطابق نکاح لڑکی کی پسند اور رضامندی سے طے پایا۔ لیکن یہ اتفاق اور حسن اتفاق ہے کہ نکاح 15 فروری کو ہوا اور شناختی کارڈ کے اجراء کی تاریخ بھی 15 فروری ہی ہے، 16 فروری کو چترال کی مقامی تنظیم نے شادی کے غیر قانونی اور لڑکی کے کم عمر ہونے کی شکایت درج کروائی تھی. سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خیبرپختونخواہ کمیشن برائے وقار نسواں اور اس کی چیئرپرسن رفعت سردار صاحبہ نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لے کر انکوائری شروع کی اور اس کے متعلق دستاویزات حاصل کیے۔ اگرچہ دستاویزات کے مطابق یہ نکاح قانونی طور پر ہوا اور مہیا کردہ دستاویزات کے مطابق لڑکی کی عمر 18 سال ہی ہے لیکن نکاح والے دن ہی لڑکی کا شناختی کارڈ جاری ہونا بہت سارے شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔ سول سوسائٹی نے حکومت خیبر پختونخواہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کم عمری کی شادی سے متعلقہ مجوزہ قانون کو کابینہ سے فوری طور پر منظور کیا جائے اور اسے بحث کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button