عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کے زیر اہتمام آل پارٹیز جلسہ
چترال (نمائندہ آوازچترال ) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحصیل دروش کا جلسہ زیر صدارت جے یوآئی ضلعی سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر منعقد ہوا۔ جلسے کا مقصد یک نکاتی ایجنڈا دروش،بروز اور چترال گیس پلانٹ کی گلگت بلتستان منتقل ہونے کے خلاف تھا۔ جلسے میں آل پارٹیز تحصیل دروش کے سینکڑوں رہنماوں
اور وورکروں نے شرکت کی۔اس احتجاجی عمل میں عوام دروش نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔احتجاجی جلسے میں حکومت کو خبردار کیا گیا کہ منظور شدہ گیس پلاٹ کو واپس چترال منتقل کیا جائے بصورت دیگر عوام دروش اگلا قدم اُٹھانے پر مجبور ہونگے۔جلسے سے اے این پی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی،جے آئی ضلعی نائب امیر روئیداد
خان،پی ٹی آئی تحصیل دروش صدر ارشاد مکرر،پی پی پی تحصیل دروش صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید خان،مسلم لیگ (ن) تحصیل دروش جنرل سیکرٹری عمران الملک، صدر تحصیل دروش اے این پی عابد جان ،اے این پی تحصیل دروش سینئر نائب صدرشان خان وردگ،جے آئی یوتھ صدر امیر شریف،سماجی کارکن صلاح الدین طوفان اور پی پی پی رہنماء شیر جوان نے خطاب کیا۔ جلسہ صدر مجلس قاری جمال عبدالناصر کی دعائیہ کلمات کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔