ہمارے 16 ارکان بکے ،کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا ، وزیراعظم
اسلام آباد ( آوازچترال )وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا کہ حکومت کے 16 ارکان نے سینٹ الیکشن میں پیسے لے کر حکومتی امیداور حفیظ شیخ کو ہرایا۔ اور واضح کیا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں،وہ کل کھل کر اظہار کرے، سندھ میں ہمارے جن لوگوں نے ووٹ بیچے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی، وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی امانت دے کر آپ کو ایوان میں بھیجا ہے، ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، پیسے لے کر ووٹ دینا بددیانتی ہے، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا لہذا میں اگر آپ ارکان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مقصد کے تحت سیاست شروع کی ، جمہوریت اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہوں کوئی بلیک میل کر کے مجھ سے اپنی بات نہیں منوا سکتا۔مافیا کیخلاف جنگ جاری ہے،میر امنشور سیاست سے پیسے کو ختم کرناہے۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے جی ڈی اے کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے سینٹ کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ، وزیراعظم اس کی تحقیقات کریں، تحفظات کے باوجود ہم ساتھ کھڑے ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جن لوگوں نے سندھ میں ووٹ بیچے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے ،خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب حلقہ ہم سنبھالیں گے لیکن آپ اپنے مقصد پرڈٹے رہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی