تازہ ترینکھیل

اگرجشن قاق لشٹ کرانا ہے تو پہلے پولوگراونڈ کی دیوریں تعمیر کرنے ہونگے۔

اپرچترال(ذاکرذخمی سے) اگرجشن قاق لشٹ کرانا ہے تو پہلے پولوگراونڈ کی دیوریں تعمیر کرنے ہونگے۔ جشن قاق لشٹ کی حسن و خوبصوراتی موسم کی فیاضی پر منحصر ہے۔سردیوں میں برف باری اور مارچ میں اگربارش جم کے برسے تو قاق لشٹ کی حسن و خوبصوراتی دوبالا ہوتی ہے۔ شائقین ،سیاح اور ہر آنے والے لطف اندوز ہوتے ہیں۔روان سال 2021 کے جشن کے لیے ابھی تک سازگار ماحول دیکھائی نہیں دیتا گزاشتہ کرونا کی وبا کی اثرات قاق لشٹ پر اب بھی برقرار ہیں۔ دستمبر سے آب تک نہ برف پڑی اور نہ بارش

ہوئی ہے اور قاق لشٹ میں اس وقت بھی دستمبر ہی کا ماحول ہے۔ اس وقت کہیں بھی خوبصوراتی نظر نہیں آتی نہ وہ سر سبز میدان دیکھنے کو ملتا ہے جہاں چند ساعت گزار کر سردیوں کے مشکلات بھول جانا پڑتا۔رہی سہی کٹر أس پاس کے منچلے پورا کرتے ہیں۔عین جشن کی جگہ روزانہ کئ افراد کا مجمع رہتا ہے۔جو کرکٹ،فٹ بال اور ریسلینگ کے ماحول کو خوب گرماتے ہیں اور قاق لشٹ کو گرد ألود بنانے میں روایتی کردار ادا کررہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے ائیے ہیں۔ جشن قاق کی اہمیت پولو میچ سے منسوب ہے جہأن

ہزاروں شائقین صرف پولو سے لطف اندوز ہونے کے لیے قاق لشٹ کارخ کیا کرتے ہیں۔قاق لشٹ میں پولو کو دلچسپ بنانے کے لیے مخصوص گراونڈ تیار کیا گیا تھا۔جس کے دونوں طرف 4/4فٹ اونچے دیوار تعمیر کیے گیے تھے۔ دوران پولو بال دیواروں سے ٹکراکر بیج میدان آتے تو پولو میں جوش اور ولوالے پیدا ہوتے اور یہ ہی پول کی حسن ہوتی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کسی نامعلوم تخریب کار نے بہادری دیکھاتے اور رزق حلال کمانے کے خاطر گراونڈ کے دونوں طرف کے دیواریں اکھاڑ کر سارے پھترلے گیے ہیں اور گراونڈ کو کھنڈر نما ملبے کا ڈھیر بنا دیے ہیں۔انسان کے اولاد خود کہلانے والا یہ جانور گراونڈ کی خوبصوراتی کو ملیہ میٹ کرکے اپنی ایک وقت کی روٹی کو اس پر ترجیح دی

ہے ۔ ان کے لیے افسوس کے علاوه اس وقت کچھ نہیں کیا جاسکتا ۔انتظامیہ اپر چترال اور جشن قاق لشٹ کمیٹی سے گزارش ہے کہ اگر ݮشن قاق لشٹ اس سال کرانا ہے تو بروقت اس پر توجہ دی جائے۔بصورت دیگر جشن میں پولو موجودہ گراونڈ میں کروانا مشکل ہے۔ ساتھ وقت سے پہلے غیر ضروری سیر و تفریح والوں ہر بھی نظر رکھا جائے۔تو شائد جشن میں کچھ رونق باقی رہے۔

 

 

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button