تازہ ترین

سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش

کراچی ( آوازچترال ) سینیٹ الیکشن میں  سندھ کےانتخابی نتائج نے اتحادی جماعتوں کو چکرا کر رکھ دیا، پی ٹی آئی کو اپنی صفوں میں باغیوں کی تلاش ہے جبکہ جی ڈی اے کو بھی پریشانی لاحق ہوگئی۔ الیکشن نتائج کے مطابق سندھ میں اپوزیشن اتحاد کے سات اراکین نے وفاداریاں تبدیل کیں۔ پیپلز پارٹی کو اپنے اراکین کے ووٹوں سے جنرل نشست پر 6 جبکہ خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سات ووٹ زائد ملے جس پر اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کو تشویش ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں اتحادی جماعتوں کی الیکشن حکمت عملی کے تحت جی ڈی اے کے امیدوار سید صدرالدین شاہ راشدی کو 21 ووٹ ملنے تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button