تازہ ترین

صدر مسلم لیگ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد ( آوازچترال ) صدر مسلم لیگ (ن )گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جنرل کونسل کے اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ بطور صدر ہم گلگت بلتستان میں ریاستی دھاندلی نہیں روک سکا،سیاسی جماعت سے مقابلہ تو کرسکتا تھا تاہم ریاست سے مقابلہ ممکن نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ جیسے ببر شیر نہیں بن سکے،پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا نہیں اتر سکا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں،عام سپاہی کی طرح ووٹ کو عزت دو کی جدو جہد جاری رکھوں گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button