141

چترال کے فلک ناز کو سینٹ ٹکٹ دینے ..ممبر منتخب کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ..جمشید احمد..ڈاکٹر نذیر احمد..و دیگر

چترال (  نمایندہ آوازچترال ) پاکستان تحریک انصاف چترال نے حالیہ سینٹ الیکشن میں چترال سے تعلق رکھنے والی رہنما فلک ناز کو سینٹ ٹکٹ دینے اور بھاری ووٹ دے کر انہیں سینٹ ممبر منتخب کرنے پر وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی محمود خان ، معاون خصو صی وزیر اعلی وزیر زادہ اور کابینہ کے دیگر ارکان

کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چترال کے عہدہ داران ، ڈاکٹر نذیر احمد ، جمشید احمد ، نابیک ایڈوکیٹ ، سید مختار علی شاہ ، چیرمن زکواة محمد قاسم ، امین الرحمن ، ر یٹائرڈ صوبیدار خیرالرحمن ، شفیق احمد، نائب صدر چترال چیمبر لیاقت علی و دیگر نے کہا ۔ کہ فلک ناز کی سینٹ الیکشن میں کامیابی چترال کیلئے ایک اعزاز ہے ۔ اور یہ وزیر اعظم عمران کی طرف سے چترال کے ساتھ دلی محبت کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ اس سے قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے چترال کو دو نمایندگان بی بی فوزیہ اور وزیر زادہ کی صورت میں دیے ۔ اور اس مرتبہ فلک ناز کو سینٹ نشست دے کرچترال پر ایک اور احسان کیا ہے۔ مقررین نے محترمہ فلک ناز کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ وہ ایوان بالا میں چترال کے مسائل حل کرنے کے

سلسلے میں خصوصی توجہ دیں گی ۔ اور چترال کے سڑکوں کے حالت زار بہتر بنانے اور لواری ٹنل اپروچ روڈ فوری طور پر مکمل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں گی ۔ سید مختار علی شاہ اور محمد قاسم نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ چترال کے ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی عوام کے پچاس ہزار ووٹ لینے کے باوجود 2018میں بھی اپنا ووٹ حکومت اور اپوزیشن کے حق یا خلاف استعمال نہیں کیا ۔ اور سینٹ الیکشن میں بھی ان کا رویہ ایسا ہی رہا ۔ لہذا یہ چترالی

عوام کے ووٹوں کی توہین ہے ۔ جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ اور مطالبہ کرتے ہیں ۔ کہ فوری طور پر اسمبلی سے مستعفی ہو جائے ۔ کیونکہ یہ مزید چترال کے عوام کی نمایندگی کے اھل نہیں رہے۔ انہوں نے فلک ناز کی کامیابی پر چترال کے عوام کو بھی مبارکباد دی ۔ اس سے قبل انہوں نے چترال بازار میں مٹھائی تقسیم کی ۔

Facebook Comments