84

پشاور یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والی زینت بہادراپر چترال کو اسکالرشپ دینے کی تقریب

چترال( نمائندہ آوازچترال )اعلیٰ تعلیم کے لیے کوشاں تنظیم روز کی طرف سے ب۔ایس سی کے امتحان میں 452نمبر حاصل کرنے کے بعد پشاور یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والی زینت بہادر دختر بہادر شاہ ساکنہ چرون اپر چترال کو اسکالرشپ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین اور بنک آ ف پنجاب چترال برانچ کے منیجر امتیاز حسین شاہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔  روزکے چیرمین ہدایت اللہ اس موقع پر موجود تھے جس نے مسرت جبین اور امتیاز حسین شاہ کی  روز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر ان کر کردار کو دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مخیرعلم دوست اور غریب پرور شخصیات کی تعاون سے ہی اب تک ہزاروں اسٹوڈنٹس کو مالی معاونت فراہم کردی ہے۔

Facebook Comments