84

انجمن دعوت و عزیمت کی مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب

چترال۔( نمائندہ آوازچترال )  بدھ کے روز بائی پاس روڈ پر بازار پل کے نزدیک واقع انجمن دعوت و عزیمت کی مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال اور عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ مہمانان خاص کے طور پر فیتہ کاٹنے کے بعد دعائیہ کلمات سے باضابط افتتاح کیا۔ اس موقع پر دعوت و عزیمت کے صدر جاوید اقبال نے تنظیم کی ترقی میں سول سوسائٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان ایڈووکیٹ کا خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ صدر تجار یونین شبیر احمد خان، صدر ڈرائیور یونین صابر احمد، چترال ڈیویلپمنٹ فورم کے صدر وقاص احمد ایڈووکیٹ اور دوسرے معززین شہر موجود تھے۔

Facebook Comments