تازہ ترین

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سے خواتین، ٹیکنو کریٹ سیٹوں پر کامیاب.. ثانیہ نشتر 56ووٹ اور فلک ناز 51ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں

پشاور (آوازچترال )پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی دو، ٹیکنو کریٹ کی دو اور ایک اقلیتی نشست پو کامیابی حاصل کر لی۔  اے این پی کے رہنماءحاجی ہدایت اللہ خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر ایوان بالا کے رکن منتخب ہوگئے۔ پی پی کے امیدوار فرحت اللہ بابر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  رپورٹ کے مطابق غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حاجی ہدایت اللہ سینیٹر بن گئے۔ آخری اطلاع تک ووٹون کی گنتی جاری ہے  ذرائع کے مطابق خواتین کی دو سیٹوں پر تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر 56ووٹ اور فلک ناز 51ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں ان کی مدمقابل امیدواروں جماعت اسلامی کی عنایت نسیم نے 36 نے ووٹ لئے۔ اس سیٹ پر دو ووٹ مسترد ہوئے۔    اقلیتی نشست پر تحریک انصاف کے گردیپ سنگھ 103 ووٹ لئے اور ایوان بالا کے رکن منتخب قرار پائے، ان کے مدمقابل امیدوار رنجیت سنگھ 25 اور اے این پی کے آصف بھٹی 12ووٹ لے سکے۔اقلیتی بیلٹ پیپرز میں 5 مسترد ہوگئے   ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کے دونوں امیدواروں دوست محمد خان 59 اور ہمایوں مہمند کے 49 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، پیپلز پارٹی کے امیدوار فرحت اللہ بابر 34 لے سکے اور اپنی سیٹ نہ بچاسکے۔ ٹیکنو کریٹ پر 145میں سے 3 ووٹ مسترد ہوئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button