65

خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور (آوازچترال )آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس، موٹر سائیکلوں، رکشوں، بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں، محکمہ خزانہ کے ٹیکسوں، لوکل گورنمنٹ کے ٹیکسوں، محکمہ مال کے ٹیکسوں، خیبر پختونخو اریونیو اتھارٹی سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  صوبائی حکومت نے آئندہ نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مالی بحران پر قابو پانے اور صوبائی وسائل میں اضافہ کے لئے ٹیکسوں میں ردو بدل کیا جائے گا۔  محکمہ خزانہ کی جانب سے نئے مالی سال کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ کے حوالے سے تمام انتظامی امورکے سیکرٹریز، سینئر ممبربورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی، ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ، کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے ساتھ مختلف معلومات پرمشتمل خصوصی پرفارمہ بھی منسلک کیا ہے۔  جس میں انہیں ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اپنے محکموں سے متعلقہ اپنے مالی سال کے لئے اس وقت جو ٹیکس یا فیس وصول کی جا رہی ہے ان کی موجودہ شرح اورا ن میں مزید اضافہ کرنے اور اس سے حاصل ہونے والے متوقع آمدنی یا وسائل میں اضافہ پر مشتمل مکمل معلومات فراہم کرے قانونی ترامیم بھی بعض صورت میں کی جائیگی

Facebook Comments