75

نامعلوم شہری نے کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثے سے بچا لیا

لاہور (آوازچترال )بہادر اورمحب وطن شہری نے تیز رفتارٹرین اورایک بھیانک حادثے سے بچا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس شہری کی عقلمندی کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گئی۔شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کی زندگیاں بچا لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔اس دوران سکھر میں ڈیتھا کے قریب ٹریک کا 2 فٹ حصہ ٹوٹا ہوا تھا کہ جب کہ ٹرین تیز رفتاری سے منزل کی طرف گامزن تھی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے صورتحال کو بھانپ لیا اور ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین کو رُکنے کا اشارہ کیا۔105 کی اسپیڈ سے رواں دواں ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک گیا جس کے بعد پتہ چلا کہ ٹریک پر دو فٹ حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔بروقت بریک نہ لگتے تو بڑے سانحے کا خدشہ تھا۔

Facebook Comments