تازہ ترین

اب تک سینکڑوں بچیاں بخاری شریف ختم کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں بچیوں کو پڑھا رہی ہیں…مولانافتح الباری

چترال  ( نمائندہ  آوازچترال) جامع اسلامیہ للبنات سنگور چترال کے میتمم شیخالحدیس مولانافتح الباری نے کہاہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے کہ اس مدرسے سے اب تک سینکڑوں بچیاں بخاری شریف ختم کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں بچیوں کو پڑھا رہی ہیں آج سترہ بچیاں چھہ سال مسلسل محنت کے بعد عالمہ فاضلہ کا درجہ حاصل کر کے فارغ ہو چکی ہیں خود یہ بچیاں اور ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ عالمہ فاضلہ بننے کے بعد اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے مدرسہ تبلیغ تصوف سیاست کے شعبوں پر کام کرنے والے علما دراصل دین کی خدمت کر رہے ہیں بخاری شریف احادیث نبوی کا مجموعہ ہے اس علم کو مکمل کرنے کے لیے عرصہ چھہ سال درکار ہوتے ہیں جامعہ اسلامیہ کی بچیوں نے علم احادیث کی سعادت حاصل کر کے ان کی چادر پوشی کی گی ہے جس کے بعد ان پر لازم ہے کہ وہ گناہوں بعض حسد کینہ سے پاک رہتے ہوے اپنے اپ میں تواضع پیدا کریں اور عوام کے لیے عملی نمونہ بن جائیں تو روز قیامت تک ان کوثواب ملتا رہے گا شریعت میں لباس کا عمل دخل ہے اور پردہ فرض ہے وہ اپنے اچھے اخلاق کی بدولت دوسروں کے لیے نمونہ بن جائے انہوں نے اس موقع پر بخاری شریف کا آخری درس دیا اس تقریب سے جمعیت العلماے اسلام چترال لویر کے امیر مولانا عبد الرحمن،چترال اپر کے امیرمولانا شیر کریم، شاہ مفتی محمود الحسن، مولانا میربہادر اور مولانا عبد السلام نے بھی خطاب کیا جبکہ قاری شبیر احمد نقشبندی نے دعایہ کلمات سے محفل کا اختتام کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button