تازہ ترین
طلبہ یونین پہ حق صرف طلبہ کا ہے اور طلبہ یونین پہ پاپندی طلبہ حق پہ ڈاکہ ہے۔ حق حقدار کو ملتی ہے..سید ضیاء الدین
چترال( نمائندہ آوازچترال) چترال اسٹوڈنٹس ایسوسیشن کے کامیاب الیکشن با شعور اور جمہوری قوم ہونے کا ثبوت ہے۔ پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی کے صدر سید ضیاء الدین نے پی ایس ایف کی طرف سے نئے منتخب سی ایس اے صدر خلیق داد کے اعزاز میں پرل لان پشاور یونیورسٹی میں منعقد پروگرام میں کہا۔ طلبہ یونین پہ حق صرف طلبہ کا ہے اور طلبہ یونین پہ پاپندی طلبہ حق پہ ڈاکہ ہے۔ حق حقدار کو ملتی ہے اور صلاحیت کو سہولت دینا حق کی ادائگی ہے۔ اپنی طرف سے چترال اسٹوڈنٹس ایسوسیشن کے سابق صدر دانیال سیف اور پوری کابینہ کو کامیاب الیکشن اور صدارتی دور مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ہر تنظیم کے ساتھ کھڑی ہے۔
Facebook Comments