98

اے این پی سیکٹریٹ چترال میں  عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی

چترال( نمائندہ  آوازچترال)عوامی نیشنل پارٹی چترال   کے صدرالحاج عیدالحسین کی دعوت پراے این پی سیکٹریٹ چترال میں  عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی۔جس میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی،اے این پی کے صدرالحاج عیدالحسین، قاضی نسیم، قاری فدا، جماعت اسلامی کے مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، وجیہ الدین، جہانزیب، ضلعی امیرجے یوآئی مولاناعبدالرحمن،عرفان عزیز،چترال پریس کلب کے صدرظہیرالدین ، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر سردار احمد، رحمت علی شاہ، مسلم لیگ (ن) کے عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، صفت زرین، حاجی شیر حکیم، پی پی پی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ، تجار یونین کے صدر شبیر احمد خان، شیخ صلاح الدین، ڈرائیور یونین کے صابر احمد،چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے چیر مین وقاص احمد ایڈوکیٹ ،ظہوردانش  اوردیگرنے شرکت کی ۔امامت نائب امیرجماعت علماء اسلام لوئرچترال ممتازعالم دین قاری جمال عبدلناصرنے کی۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی چترال کے صدرالحاج عیدالحسین  نے تمام سیاسی ومذہبی قائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی المناک شہادت سے گہرا صدمہ ہوا۔شہیدکے خاندان کے ساتھ غم اور دکھ کی اسں گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ واقع کی شفاف انکوائری کی جائے اور واقع میں ملوث عناصرکوانصاف کے کٹہرے میں لاکرکڑی سزادی جائے۔آخرمیں اسدخان اچکزئ  کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مغفرت کی۔

 
Facebook Comments