تازہ ترین

دو سال بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا

اسلام آباد ( آوازچترال)پاک بھارت سٹینڈ آف کے دو سال مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا  جس میں ابھی نندن نے  کہ  ہے کہ اْوپر سے نیچے آتے ہوئے پیراشوٹ سے میں نے دونوں ملک دیکھے اور اْوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا ا۔ جس وقت میں نیچے گرا تو مجھے یہ تک پتہ نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت میں ہوں کیوں کہ دونوں ملک ایک جیسے ہی لگتے تھے اور لوگ بھی مجھے ایک ہی جیسے لگے۔   میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ بلندی سے گرنے کے بعد مجھے کافی گہری چوٹ لگی تھی اور میں ہل نہیں پا رہا تھا تو میں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ میں کون سے مْلک میں ہوں، تو پھر جب مْجھے لگا، میں اپنے مْلک میں نہیں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی اس دوران مجھے پکڑنے کے لیے کچھ لوگ میرے پیچھے بھاگے اور مجھے پکڑلیا۔ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ اسی وقت پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے اور مجھے لوگوں سے بچایا جو مجھے مار رہے تھے، ان میں سے ایک پاکستانی آرمی کا کپتان تھا، پھروہ مجھے اپنی یونٹ لے گئے جہاں مجھے فرسٹ ایڈ دیا گیا، پھر اْس کے بعد مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں میری جانچ ہوئی اور مجھے اور ایڈ دیا گیا اور اس کے بعد سے میں اس جگہ پر ہوں۔ بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاکستانی آرمی ایک پروفیشنل فوج ہے، میں پاک فوج کی بہادری سے بہت متاثر ہوا ہوں، لڑائی تب ہو تی ہے جب امن نہیں ہوتا، میں یہ چاہتا ہوں ہمارے دیس میں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں، ہمیں تھوڑا سکون  سے سوچنا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کیاہورہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button