تازہ ترین

چترال لٹکوہ میں نایاب نسل کا برفانی چیتا پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگیا

 پشاور ( آوازچترال ) خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں قیمتی اور نایاب نسل کا برفانی چیتا پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔   تحصیل لٹکوہ میں صبح کے وقت مقامی لوگوں کو May be an image of 1 person

برف کے پہاڑوں میں سنو لیپرڈ زخمی حالت میں ملا جس پر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں کو چیتے کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔ راستہ دشوار گزار ہونے کے سبب برفانی May be an image of 1 person

چیتے کو پہاڑ ی علاقے سے چترال کے وٹرنری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اونچے پہاڑ سے پھلسن کے باعث سنو لیپرڈ کئی فٹ نیچے آگرا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی کو چوٹ لگی۔ برفانی چیتا چلنے پھرنے سے قاصر ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔ محکمہ جنگلی حیات چترال کی ٹیم کے مطابق چیتے کی حالت بہتر ہونے پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے کہاں منتقل کرنا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button