109

ویڈیو سکینڈل، خیبر پختونخوا کے 4سینیٹرز کو نوٹس

اسلام آباد ( آوازچترال ) سینیٹ ویڈیو لیک سکینڈل پر حکومتی کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو طلب کر لیا گیا۔ کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنیوالے ممبران اسمبلی کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔  کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونے والے سینیٹر روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو نوٹس بھیجے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ارکان وضاحت دیں کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔  نوٹس کے مطابق سات دن میں تحریری طور پر یا کمیٹی پیش ہو کر مقف دیں، سینیٹرز وضاحت کریں کے وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں۔

Facebook Comments