91

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان

اسلام آباد (آوازچترال) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی ہے جس کی سمری پیڑولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Facebook Comments