تازہ ترین

عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنے روز بروز ملک و قوم ترقی کی طرف جا رہا ہے…تقدیرہ خان

اسلام آباد( آوازچترال ) پاکستان تحریک انصاف کی فنانس سیکریٹری مالاکنڈ ریجن تقدیرہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی رہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کا مشن و مقصد ملک کو بحران سے نکالنا ہے پیچھلے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےملک ترقی کی بجائے تباہی کی طرف گامزان تھا جب سے عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنے روز بروز ملک و قوم ترقی کی طرف جا رہا ہے جو عوام کیلئے باعث فخر ہے وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سوچتے ہے وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملک کو بحران سے نجات ملی آج پاکستان دنیا کے صف اول میں کھڑا ہے پاکستان تحریک انصاف کی فنانس سیکریٹری مالاکنڈ ریجن تقدیرہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کا عظیم ترین سرمایہ ہے عمران خان کا ساتھ دینا ہر سب کا فرض ہے تا کہ پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button