تازہ ترین

سود کی بنیاد پر کاروبار، نجی رقوم کا لین دین، ایڈوانس لینے اور ترسیلات کی سرگرمیوں کی ممانعت کا بل پیش … جسے اسمبلی نے منظور کرلیا

اسلام آباد (   آوازچترال)  شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل پر کوئی اعتراض نہیں، ہماری ایک ترمیم ہے اس کو بل کا حصہ بنایا جائے۔ ترمیم کے بعد ایوان نے امتناع جسمانی سزا بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ ثناء اللہ مستی خیل نے سود کی بنیاد پر کاروبار، نجی رقوم کا لین دین، ایڈوانس لینے اور ترسیلات کی سرگرمیوں کی ممانعت کا بل پیش کیا جسے اسمبلی نے منظور کرلیا ۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو عربی زبان کی لازمی تعلیم دینے کے احکام وضع کرنے کے بل کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ بلز کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button