تازہ ترین

سرکاری محکموں میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے لئے کوئی سیاسی سفارش نہیں چلے گی-وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

 پشاور ( آوازچترال) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ملاکنڈ ریجن کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے متعلق جائزہ اجلاس، ملاکنڈ ریجن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں کی شرکت، گزشتہ اجلاس میں ملاکنڈ ریجن کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل کے حل کے لئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں ملاکنڈ ریجن سے متعلق 66 فیصلے کئے گئے تھے، 20 فیصلوں پرعملدرآمد مکمل ہوگیا ہے، 38 فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار تسلی بخش ہے جبکہ آٹھ فیصلوں پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔ وزیراعلی کا ملاکنڈ ڈویژن میں سیٹلمنٹ سے متعلق پیچیدگیوں اور مسائل کو دور کرنے کے لیے اعلی سطح کا کمیشن بنانے کا فیصلہ، ایس ایم بی آر کی سربراہی میں کمیشن تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیکر صوبائی حکومت کو قابل عمل سفارشات پیش کرے گا۔ لوئر دیر میں سڑک کے منصوبے پر ناقص تعمیراتی کام پر وزیراعلی کا ایکشن، محکمہ تعمیرات کے متعلقہ ایکسئین کو معطل کرنے کی ہدایت، متعلقہ ٹھیکیدار سے منصوبے پر دوبارہ کام کروانے کے احکامات جاری۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں میں ناقص کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ اور متعلقہ سرکاری اہلکاروں کو معطل کیا جائے، تعمیراتی منصوبوں سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے، سرکاری محکموں میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے لئے کوئی سیاسی سفارش نہیں چلے گی، محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، محکمہ آبنوشی ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف اداروں کے تحت قائم کردہ تمام غیر فعال ٹیوب ویلز کو اپنی تحویل میں لے کر انہیں فعال بنائے، صوبے بھر میں مکمل شدہ تمام کالجوں میں اس تعلیمی سال سے کلاسوں کے اجراء کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button