تازہ ترین

سینیٹ الیکشن میں کامیابی کیلئے یوسف رضا گیلانی کا جہانگیر ترین سے رابطہ

اسلام آباد (نمائندہ آوازچترال)یوسف رضا گیلانی  نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے سینٹ انتخابات میں اپنی کامیابی کے لئے  تعاون مانگ لیا۔   ذرائع  کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلئے  سینٹ انتخابات  میں  اسلام آباد کی نشست غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی ذاتی تعلقات کو بھی استعمال میں لانے لگے اور انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رابط کر کے ان  سے اپنی کامیابی کیلئے تعاون مانگ لیا۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ گیلانی اور جہانگیر ترین کے خاندانوں میں بھی قریبی روابط ہیں۔ راجہ ریاض شیر وسیر سمیت کئی اراکین قومی اسمبلی کو ترین پارٹی میں لائے تھے۔ترین گروپ کے اراکین سینیٹ الیکشن میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کی کامیابی کیلئے براہ راست ترین سے رابط نہیں کیا۔ پی ڈی ایم نے تحریک انصاف کے  ناراض اراکین قومی اسمبلی پر فوکس کرلیا۔ناراض اراکین سے انفرادی رابطے اور خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button