تازہ ترینکھیل

افسوسناک واقعہ، بھارتی کھلاڑی کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

 پونے (  آوازچترال ) کھیلوں کے دوران بعض اوقات ایسے واقعات پیش آجانے ہیں، جن کی وجہ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں کرکٹ کے ایک میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے پونے میں مقامی سطح پر ہونے والے ایک مقابلے میں کھلاڑی کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد اُسے ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کھلاڑی کے دم توڑ جانے کی تصدیق کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مقامی سطح پر ہونے والے ایک کرکٹ میچ کے دوران ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جہاں گردونواح سے کھلاڑی کھیلنے کے لئے آئے، ٹورنامنٹ کا میچ جاری تھا کہ کرکٹر حرکتِ قلب بند ہونے سے دنیا سے رخصت ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز اچانک کریز پر گرپڑا اور تکلیف میں ایڑیاں رگڑنے لگا۔ بلے باز کی یہ حالت دیکھ کر ایمپائر نے فوراً میچ رکھوا دیا، جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے بھاگ کر سہارا دیا،ساتھی کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلے باز نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں گرپڑے چند لمحوں میں ہی اُن کی سانس بند ہو گئی۔جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُنہیں جاں بحق قرار دے دیا گیا۔ ہیں۔ڈاکٹروں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button